دوہا غزل
از فہیم انور، مغربی بنگال

آوے اسکے ہونٹوں پر آنسو اور مسکان
مجموعہ ہے دونوں کا مٹی کا انسان

دعویٰ رب کو پانے کا مانا ہے ذی شان
پہلے اپنی ذات کو پہچانے انسان

کاہے کو پھر آدمی ،ہے اتنا مغرور
عزت،شہرت مرتبہ ،رب کے ہیں احسان

کرکے احساں بھولنا ،ہے اک اچھی بات
رکھنا ہے پر ذہن میں دوجے کے احسان

جھٹلائیں کیسے اسے ،وہ ہے اک فنکار
محفل محفل اسکی ہے جبکہ اک پہچان

سبکو بہتر جاننا ،اونچائی کا راز
خود سے بہتر مان کر ،سب کا کر سمان

لکھتا پڑھتا کرتا ہے ،دل کی بات فہیم
لہجہ اسکا اپنا ہے ،اپنی اسکی تان

Faheem Anwar
T.V.Journalist
11,Seal Bustee 2nd Bye Lane,
Shibpur,Howrah-711102(W.B.)India.
Mob:9339258895.
E.Mail:faheemanwar.tvjournalist@gmail.Com
Copyright © 2011-12 www.misgan.org. All Rights Reserved.