عید آئے لے کے خوشیوں کی بہار
  
احمد علی برقیؔ اعظمی

عید آئے لے کے خوشیوں کی بہار
ہو نزولِ رحمتِ پروردگار

دور سب ہو جائیں ذہنی انتشار
ہو نہ خوفِ گردشِ لیل و نہار

ہو جہانِ رنگ و بو سب کے لئے
امن و صلح و آشتی سے ہمکنار

منتشر شیرازۂ ملت نہ ہو
صحنِ گلشن کی فضا ہو خوشگوار

سب کا باغِ آرزو پھولے پھلے
ہو فضائے دہر برقی سازگار

Copyright © 2014-15 www.misgan.org. All Rights Reserved.