وصف_ علی ، بہ لفظ خدا ، ہم سے پوچھیے
سلام از سید اقبال رضوی شارب


وصف ِعلی ، بہ لفظ خدا ، ہم سے پوچھیے
ایسی کچھ آیتوں کا پتہ ہم سے پوچھیے

خواجہ نے چار جملوں میں اعلان کر دیا
کیوں ہیں حسین دیں کی بنا ہم سے پوچھیے

باطل کا قد ہی کتنا ہے حق کی نگاہ میں
اصغر نے مسکرا کے کہا ہم سے پوچھیے

یہ حر کو کس نے عرش کا تارا بنا دیا
فطرس کے بال و پر کی دوا ہم سے پوچھیے

وقت _ اخیر جوش سے میثم نے یہ کہا
مدح علی میں کیا ہے مزا ہم سے پوچھیے

کربو بلا سے دین کی تجدید کیوں ہوئی
زینب نے بڑھ کی دی یہ صدا ہم سے پوچھیے

شارب سے بعد _ عصر کی سففاکیاں نہ پوچھ
بولی یہ ارض _ کربو بلا ہم سے پوچھیے
Copyright © 2014-15 www.misgan.org. All Rights Reserved.