راگنی کھنہ پہلی فلم سے پرامید
  
نئی دہلی:ٹی وی کی دنیا سے فلمی دنیا تک کا سفر طے کرنے والی راگنی کھنہ کی پہلی فلم ''تین تھے بھائی '' آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ یہ فلم انہوں نے ٹی وی سیریل سسرال گیندا پھول سے پہلے سائن کی تھی۔ پہلی فلم ہونے کی وجہ سے راگنی کچھ سہمی سہی سی ہیں۔ ایک انٹرویوں میںراگنی کھنہ نے کہا کہ وہ اس فلم کی وجہ سے کافی جذباتی ہورہی ہیں راکیش مہرہ ان کے پسندیدہ ڈائریکٹر ہیں۔ وہ خوش نصیب ہیں کہ پہلی ہی فلم ان کے ساتھ کرنے کا موقع ملا۔ پہلی فلم ہر فنکار کے لئے نہایت اہم ہوتی ہے۔ راگنی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہیں، یہ کامیڈی فلم ہے اور دیکھنے والے کے ہونٹوں پر پوری فلم میں مسکراہٹ ہی رہے گی۔ فلم کے کردار لوگوں کے دل جیت لیں گے۔ اپنے کردار کے حوالے سے وہ چہک کرکہتی ہیں۔ میں پنجابی کڑی گرلین کور کا کردارادا کررہی ہوں۔ وہ تیز طرار ہے مگر آدھی فلم کے بعد یہ کردار بدل جاتا ہے۔ دیکھنے والوں کو شروع میں احساس بھی نہیں ہوگا کہ آگے جا کریہ کردار کیا رنگ بھرے گا۔ یہ بہت ہی جاندارکردار ہے۔ ساتھی فنکاروں کے حوالے سے ان کا کہنا ہے، میں اس معاملے میں بھی خاصی خوش قسمت ہوں کہ پہلی ہی فلم میں اوم پوری اور تل پڑے جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ خاص کر اوم جی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت انوکھا رہا۔ جب مجھے پہلے دن یہ پتہ لگا کہ میں اوم پوری کے ساتھ سین کرنے والی ہوں تو یہ سن کر ہی میں نروس ہوگئی۔ وہ شوٹنگ کا میرا پہلا دن تھا۔ میں نے اس کاتصور بھی نہیں کیا تھا۔ اوم جی بہت پیارے انسان ہیں، وہ میری حوصلہ افزائی کے لئے کام کے بیچ بیچ میں لطیفے سناتے رہے تاکہ میں نروس نہ رہوں۔ انہوں نے مجھے بہت ہنسایا۔ ایک سوال کے جواب میں راگنی نے کہا کہ میں ٹی وی نہیں چھوڑوں گی۔ میں ٹی وی ناظرین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ میں جب بھی ''سسرال گیندا پھول سے دور جانے کے بارے میں سوچتی ہوں تو گھبرا جاتی ہوں''۔ ناظرین راگنی کھنہ سے زیادہ سہانا میرے کردار کو جانتے ہیں۔ میں سہانا سے دور نہیں جاسکتی۔ میں فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

 
 ایکتا کپور کی فلم کے شو میں پریانکاگاندھی کو شرکت کی دعوت
ممبئی:بالی وڈ کے فلمساز ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس کے اسپیشل شو میں پریانکاگاندھی کومدعو کیا گیا ہے۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایکتا کپور نے بتایا کہ فلم راگنی ایم ایم ایس بڑی لاگت سے تیار کردہ فلم ہے جس کے ہدایتکار پون کرپلانی ہیں۔ مذکورہ فلم میں اداکارہ کینازکو متعارف کرایا گیا ہے۔اس فلم کو کشمیر، بنگلور اور حیدرآباد میں بیک وقت ریلیز کیا جائے گا اور اس کے پہلے اسپیشل شو میں سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

 
  حسین بننے کا راز
ذہن منتشر، سانسیں الجھی ہوئی، چہرے پر تفکر کے اثرات نمایاں ہوں تو آپ کبھی پر کشش نظر نہیں آسکتیں۔ اس کے برعکس آپ پر سکون ، پر اعتماد، متوازن، رحمدل، پر جوش اور پر امید ہونے کے ساتھ ساتھ کام میں آگے آگے رہتی ہیں تو یہ شخصیت کے نمایاں پہلو آپ کو سب کو نظروں میں ایک بلند مقام عطا کریں گے۔ فیشن سالہا سال سے بدلتے چلے آئے ہیں اور بدلتے رہیں گے لیکن شخصیت کے اندر کی خوبیاں چہرے کے جلد کو جلا بخشتی ہیں یہ وہی ہیں جو صدیوں سے نہیں بدلیں۔
   بدقسمتی سے وہ خواتین جو ہر لمحہ فکر مند اور افسردہ رہتی ہیں۔ ان کا حسن دن بدن زائل ہوتا جاتا ہے۔ ہر کام کے روشن اور تاریک پہلو ہر مرحلے پر موجود ہوتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اسے کون سے رخ سے دیکھا جا رہا ہے آپ کو اپنی ذات پر اعتماد ہے حوصلہ بلند اور عزم صمیم موجود ہے، اگر آپ راسخ العقیدہ ہیں تو آپ ضرور بہ ضرور روشن پہلو دیکھیں گی آپ کو ہر شخص اپنا اپنا سا لگے گا۔ یہ دنیا آپ کیلئے بنی ہے سخت سے سخت مرحلے پر بھی گھبرانا، انتشار پھیلانا، گھر سر پر اٹھالینا، روشن ضمیر اور راست فکر رکھنے والوں کا شیوہ نہیں ہے۔ وہ حتیٰ المقد ور پریشانی کی وجوہات معلوم کرتے ہیں اور پتہ لگاتے ہیں کہ وہ کیا کچھ کر سکتے ہیں اور پھر عمل کرنے کے بعد وہ نتیجہ خدا کی رضا پر چھوڑ دیتے ہیں۔ بعض لوگ ضرورت سے زیادہ ہر دم فرضی قہقہے لگاتے ہیں شاید اپنے دکھ دور کرنے کیلئے یہ سچ ہے کہ اگر دل نہ چاہئے کے باوجود مسکرادیا جائے تو اس کا نتیجہ اچھا ہی نکلتا ہے۔ خود کو کمتر ظاہر نہ کرنا اعلیٰ ظرفی کی دلیل ہے۔ ہر بات وقت پر کی جائے تو اس کا اثر ختم ہو جاتا ہے مناسب وقت پر مناسب بات کی جائے۔ ہر کس و ناکس سے درخواست کے ساتھ نہ ہر د م معافی مانگی جائے اور نہ ہی غصے اور تحکمانہ انداز سے بات کی جائے۔ اگر آپ کا کھڑے ہونے کا اندازہ، ہنسنے کا انداز، گفتگو کرنے کا طریقہ اور چہرے کے تاثرات اطمینان بخش اور پر سکون ہیں تو آپ کی شخصیت پر اس کا اچھا اثر ہو گا
دوسرے متاثر ہوں گے لیکن آپ ہر دم منہ لٹکائے رہیں، منمنا کر گفتگو کریں تو ملنے والا بے زار ہو جائیگا۔ ذہانت اور راست گوئی ہلکا سا پر مزاح ادبی انداز آپ کو ہر دل عزیز بنائے گا۔ آپ کی جلد، بالوں کا انداز، اور لباس بھی شخصیت بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ میک اپ اور زیورات کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیجئے۔ اپنے رنگ، عمر، موسم، جگہ اور تقریب کے مطابق میک اپ کیجئے اور زیورات پہنئے، بعض اوقات پھولوں کے زیور اور سوتی لباس وہ حسن پیدا کرتے ہیں جو قیمتی زیور اور لباس بھی نہیں کر سکتے ہیں اس لئے خوب سوچ سمجھ کر ان کا چناﺅ کریں۔ جب چہرے پر جھائیاں اور داغ نمایاں ہوں تو لیموں کا رس روئی میں ڈبو کر چہرے پر لگائیں، دہی، چکنی جلد کیلئے کلینز کا کام کرتا ہے۔ پسے آلو کی پوٹلی آنکھوں کے نیچے کی سوجن کو کم کر دیتی ہے۔ دلیہ، شہد اور دودھ ملا کر چہرے کے بہت اچھی صفائی صابن کے بغیر کی جا سکتی ہے۔ سرکہ پانی میں ملا کر داغ دھبے صاف کر لیجئے۔ یہ ٹوننگ کا کام بھی کرتا ہے۔ گلیسرین، زیتون کا تیل، عرق گلاب لیموں کا عرق ملا کر فریج میں رکھ دیجئے۔ خشک اور کھرد ری جلد کیلئے مفید ہے۔ یہ محلول جلد کو نرم اور صاف ستھرا کردے گا۔ بالوں کی بناوٹ ہمیشہ چہرے کے مطابق کرنا ضروری ہے بال ہی ہمارے چہرے کے گرد ہالے کا کام کرتے ہیں۔
بالوں میں چمک، صفائی اور زندگی کا احساس بہت ضروری ہے۔ بے رونق، مردہ بال کس کام کے، اپنی تیاری کے بعد آپ آئینہ میں پشت کا حصہ اور دونوں جانب سے بھی خود کو دیکھئے۔ آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کیسی لگ رہی ہیں۔ اپنی چال پر بھی ضرور غور کریں آپ قدم کس طرح رکھتی ہیں چلتے وقت آپ کا بدن ٹیڑھالیا لہاتا ہوا تو نہیں لگتا۔ اگر ایسا ہے تو آئینے کے سامنے پریکٹس کر کے چال بہتر بنائیے۔ دور سے آئی ہوئی خاتون اپنا ایک تاثر چال کی وجہ سے چھوڑتی ہے جیسا کہ ڈریس ماڈل کو سکھایا جاتا ہے۔ آپ کا انداز نشست و برخاست بھی بڑا عمدہ ہونا چاہئے۔ یہ نہیں کہ کرسی پر ایک دم ڈھیر ہو گئے یا پھر پیر پھیلا کر بیٹھ گئے۔ دونوں پیر ایک جانب موڑ کر بیٹھئے، گھٹنے ملا کر اور قدرے ایک جانب ہو کر بیٹھئے۔ کرسی پر ٹیک لگا کر پیچھے ہٹ کر بیٹھئے۔ کار میں سوار ہوتے وقت پہلے خود سیٹ پر ٹک جائیے۔ پھر دونوں پیر ملا کر اوپر اندر لے جائیں۔ اس طرح سیڑھی چڑھنے اترنے کا بھی ایک عمدہ انداز بنائیے۔ ہنسنے یا قہقہہ لگانے میں بھی آداب کو ملحوظ رکھئے۔ بعض لوگ چیزیں گرا کر یا دوسروں کو دو تھپڑ مار کر ہنستے ہیں۔ یہ آداب مجلس کے خلاف ہے۔ مسکرانا ہنسنا، قمہقہے لگانا…. سب کا اپنا ایک حسن ہونا چاہیے۔

 
  زینت امان 30سال بعد فلم دل تو دیوانہ ہے میں جلوہ گر ہونگی
ممبئی ماضی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی اداکارہ زینت امان30سال بعد ایک بار پھر راج ببر کے ہمراہ کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گی۔ 70 اور80 کی دہائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی زینت امان آخری بار1980 میں فلم انصاف کا ترازو میں راج ببر کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں تھیں ۔ واضح رہے کہ زینت امان نے فلم روٹی کپڑا اور مکان سے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس دور کے لحاظ سے اپنی بے باک اداکاری نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔فلم کے ہدایتکارRaja Bundelaکا کہنا ہے کہ دل تو دیوانہ ہے ایک رومانوی فلم ہے لیکن اس کی کہانی ان لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو برسوں قبل اپنی ثقافت اور خاندان سے جدائی کی قربانی دیتے ہوئے دنیا کے مختلف خطوں میں نقل مکانی کرگئے اور 15یا20 سال بعد صرف یہ دیکھنے کے لیے واپس آتے ہیں کہ جنہیں وہ چھوڑ کر چلے گئے تھے وہ کس حال میں زندگی گزاررہے ہیں ۔ اس فلم میں 58 سالہ زینت امان ایک ملائشیائی خاتون کا کرداراداکررہی ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ 30برس بعد وہ بالی وڈ شائقین کو اپنی اداکاری سے کس حد تک متاثر کر پاتی ہیں۔واضح رہے کہ فلم دل تو دیوانہ ہے رواں سال اگست میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

 
  کترینہ کیف کامن ویلتھ گیمز کے آغاز پر شکیرا کی طرح ڈانس کریں گی
ممبئی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کامن ویلتھ گیمز کے آغاز پر اسی طرح کا ڈانس کریں گی جیسا کہ شکیرا نے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر کیا تھا۔فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شکیرا کا ڈانس دیکھنے کے بعد اب کامن ویلتھ گیمز کے آرگنائزرز نے کترینہ کیف کی خدمات حاصل کی ہیں جو اے آر رحمان کی بنائی ہوئی دھن پر افتتاحی تقریب میں ڈانس کریں گی۔ کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب اکتوبر میں منعقد ہوگی۔کترینہ کیف نے ڈانس کی پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ اس سے بہت خوش ہیں کہ کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں ڈانس کیلئے انہیں آفر دی گئی ہے۔

 
 پریانکا چوپڑا پرجنک فوڈ کھانے پر پابندی
ممبئی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پرJunk Foodکھانے کی پابندی لگادی گئی ہے لیکن اس پرپریانکا کے مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان پر اس پابندی کی وجہ موٹا پا یا کچھ اور نہیں بلکہ اس کا مقصد ان کےStaminaکو برقرار رکھنا ہے۔ذرائع کے مطابق پریانکاآئندہ ہفتے اپنے شو Fear Factor خطروں کے کھلاڑیکی عکس بندی کا آغاز کرنے والی ہیں ۔اس شو میں انہیں سخت اور محنت طلب Stuntsپرفارم کرنے ہوں گے جس کے لیے فٹنس ماہرین نے ان کی Junkفوڈ کھانے پر پابندی لگادی ہے ۔واضح رہے کہ بھارت کے ایک نجی چینل پرنشر ہونے والے اس شو کی عکس بندی برازیل میں ہوگی۔

 
 سونم کپور کوہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیش کش
   کہتے ہیں کہ پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں تاہم بالی وڈ میں ہزاروں دلوں کی دھڑکن سونم کپور کے پاؤں پالنے میں تو نہیں لیکن فلموں میں ایسے نظر آئے کہ یہ انہیں اب ہالی وڈ پہنچانے والے ہیں۔اداکار انیل کپور کی ہالی وڈ میں واہ واہ ہونے کے بعد اب انیل کپور کے بیٹی نے بھی ہالی وڈ کے اداکاروں اور ہدایت کاروں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہالی وڈ اداکار اور ہدایت کار Ben Stillerنے 30ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی اپنی فلم میں سونم کپور کو کام کرنے کی پیشکش کی ۔یہی نہیں بلکہ اطالوی اداکارہ Sophia Loren کے بیٹے اور پروڈیوسرEdoardo Ponti نے بھی اپنی فلم ”Das“ میں سونم کپور کو کام کرنے کی پیشکش کی ہیں جس کی عکس بندی بھارت میں ہوگی۔مگر اسے سونم کپور کی خوش قسمتی کہیں یا بدقسمتی کیونکہ اپنی تین بالی وڈ فلموں کی عکس بندی اور مصروف شیڈول کے باعث وہ ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے سے قاصر ہیں۔شاید کہ ا س طرح وہ بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوجائیں۔

 
 فلم پیپلی لائیو اب صرف بالغوں کے لیے
ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی فلم پیپلی لائیو کو انڈین سینسر بورڈ نے اے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ۔ عامر خان کی فلم پیپلی لائیو اب صرف بالغان کو دیکھنے کی اجازت ہوگی ۔عامر خان نے سینسر بورڈ کی جانب سے اے سرٹیفیکیٹ جاری کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینسر بورڈ نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیاہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ضرورت کے مطابق بعض ڈائیلاگ ایسے شامل کئے گئے ہیں جو بچے نہ ہی سنیں تو بہتر ہوگا ۔ عامر خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ اے سرٹیفیکیٹ جاری ہونے کے با وجود ان کی فلم باکس آفس پر ضرور کامیاب ہو گی ۔

 
 صوفیا نا کلام پر مشتمل البم تیار کرونگا۔۔رحمان
آسکر ایوارڈ یافتہ گلو کار و موسیقار اے رحمان نے کہا ہے کہ مستقبل میں وہ صوفی ازم پر مشتمل ایک مکمل البم تیار کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جودھا اکبر میں خواجہ میرے خواجہ قوالی انہوں نے فلم کے لئے تیار نہیں کی تھی بلکہ یہ قوالی انہوں نے اپنے لئے تیار کی تھی جسے بعد ازاں فلم میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا صوفیانہ کلام انہیں بہت پسند ہے صوفیاء کی تعلیم محبت اور امن کی پیغامبر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک البم ایسا تیار کریں جو فلمی نہ ہو اور اس میں صرف اور صرف صوفیانہ کلام شامل کیا جائے

 
 واشنگٹن کی ایک شام، سکھ ویندر سنگھ کے نام
سکھ ویندر سنگھ ہند وستان کے ایک جانے پہچانے گلوکار ہیں جنہوں نے فلم سلم ڈاگ ملیئنر کے گانے ’جے ہو ‘ کے لیے گذشتہ برس آسکر ایوارڈ حاصل کیا ۔ حال ہی میں سکھویندر سنگھ نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں کئی کنسرٹس کیے، جن میں پاکستان اور ہند وستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد شریک ہوئے۔ ایک ایسا ہی پرہجوم کنسرٹ دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی ہوا۔ واشنگٹن ڈی سی کے کانسٹی ٹیوشن ہال میں ہونے ولے اس کنسرٹ میں بہت سے لوگ مشہور گلوکار سکھ ویندر سنگھ اور ان کے ساتھی فنکاروں کو سننے آئے تھے۔ واشنگٹن میں کسی مشہور ہندو وستانی یا پاکستانی گلوکار کی موسیقی کی محفل ہو اور جنوبی ایشیا کے لوگ اسے دیکھنے کے لیے نہ آئیں، یہ بھلا کیسے ممکن ہے۔ شدھا پنڈت ہند وستان کی ایک معروف گلوکارہ ہیں جو بہت سی فلموں کے مشہور گیت گا کر اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں آکر اور گانے سنا کر بہت اچھا لگا۔ سکھ ویندر سنگھ کی گائیکی اور پرفارمنس سے ہال میں موجود سبھی افراد بہت لطف اندوز ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں امریکہ میں آ کر پرفارم کرنا بہت اچھا لگا۔ کنسرٹ کے منتظم پونت آہلو والیہ کا کہنا تھا کہ موسیقی کی اس قسم کی محفلیں لوگوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ امریکہ میں اس قسم کے کانسرٹس لوگوں کے لیے مل بیٹھنے کا بہانہ ہونے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین ذریعہ بھی ہوتے ہیں۔

 
 کنگنا فلم ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی کے پروموشن میں مصروف
ممبئی بالی ووڈاداکارہ کنگنا رناوٹ اپنی آنے والی نئی فلم ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ کنگنا نے فلم میں انیس سو ستر کے زمانے کی اداکارہ کا کردارادا کیا ہے اور اپنے کردار سے بے حد خوش ہیں۔کنگنا کا کہنا ہے کہ فلموں میں پہلی بار انھیں مختلف کردار کرنے کو ملا ہے۔فلم انیس سو چونسٹھ سے انیس سو بہتر کیے درمیانے

 
 فلم پیپلی لائیو تیرہ اگست کو ریلیز ہوگی
ممبئی فلم تھری ایڈیٹس کے بعد اپنی آنے والی نئی فلم پیپلی لائیو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ عامر خان نے اپنی فلم پیپلی لائیو میں کہانی سے زیادہ کرداروں کو اہمیت دی ہے۔فلم کی پروموشن کرتے ہوئے انھوں نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ ڈائریکٹر انوشا رضوی نے فلمی دنیا میں ڈائریکشن کی ابتدا میں ہی اتنی خوبصورت فلم بنا کر اپنی صلاحیتویں کا اظہا ر کردیا۔عامر کا کہنا ہے کہ فلم میڈیا کے موضوع پر بنائی گئی جس میں صحافیوں کے کردار کو اہمیت دی گئی ہے۔ فلم تیرہ اگست کو ریلیز ہوگی

 
 کرینہ کپور نے اپنی نئی ویب سائٹ لانچ کی
www.kareenak.net بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی نئی آفیشل ویب سائٹ بنا لی ہے تاکہ وہ اپنے پرستاروں سے با آسانی رابطے میں رہیں۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ میں اس ویب سائٹ کو پابندی سے اپ ڈیٹ کرتی رہوں گی، یہ میری ویب سائٹ ہے، جس پر میرے پرستار مجھ سے اپنے آئیڈیاز اور تبصرے شئیر کرسکتے ہیں۔کرینہ کپور جنھوں نے حال ہی میں فیفا ون گول کو جوائن کیا ہے جو انٹرنیشنل ایجوکیشن کے فروغ کا ادارہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اپنی ویب سائٹ کے زریعے انھیں اس پروگرام کے لئیے کام کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔کرینہ کپور اس پروگرام میں شامل ہونے والی پہلی بالی ووڈ شخصیت ہیں۔

 دیپکا پدکون اسکائی ڈائیونگ کریںگی ‍‍‍‌
ماریشس بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پدکون جنہیں حال ہی میں پرکشش ترین خاتون کا خطاب دیا گیا ہے اب اپنی فلم بریک کے بعد میں عملی طور پر اسکائی ڈائیونگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیوٹر میں لکھا کہ ان کی زندگی میں ایک تاریخی واقعہ یہ ہوا کہ انہوں نے اسکائی ڈائیونگ کی۔ اس موقع پر میں حیرتوں میں ڈوب گئی اور زندگی کے ایسے تجربے سے گزری جو ناقابل بیان ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ میں قطعی خوفزدہ نہیں تھی
 عام زندگی میں بہت شرمیلا انسان ہوں۔ شاہ رخ خان۔‎
شاہ رخ خان نے ٹوئٹر ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ کئی پروگراموں اور شوز ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ بغیر کیمرے کے عام زندگی میں بہت شرمیلے انسان ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان جو کہ عام لوگوں میں اپنی خود اعتمادی اور دوستانہ رویے کی وجہ سے بہت مقبول ہیں نے کہا کہ وہ اصل زندی میں بہت شرمیلے انسان ہیں۔ میں میزبانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اداکار شاہ رخ نے اعتراف کیا کہ وہ کیمرے کے سامنے ہوں تو ان میں اعتماد ہوتا ہے لیکن کیمرے کے بغیر عام زندگی میں جب وہ لوگوں سے ملتے ہیں تو انہیں بہت شرم محسوس ہوتی ہے۔
 ابھیشیک چوبھے کی فلم عشقیہ ، میونخ فلم فیسٹیول میں

بالی ووڈ ڈائریکٹر ابھیشیک چوبھے کی فلم عشقیہ ، میونخ فلم فیسٹیول میں نمائش کے لئیے پیش کی جائے گی۔ میونخ فلم فیسٹیول پچیس جون سے شروع ہوگا اور تین جولائی تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں دیگر فلموں کے علاوہ اس سال جنوری میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم عشقیہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلم کے نمایاں فنکاروں میں نصیر الدین شاہ، ودیا بالن،اور ارشد وارثی شامل ہیں۔
 اسرائیل کی مذاکرات کے لیے دس حکمت عملیاں
ڈاکٹر محسن صالح
اسرائیل کی مذاکرات کے لیے ایک حکمت عملی ہے جو مذاکرات کو طول دینے کے لیے وضع کی گئی ہے تاکہ وہ برسرزمین حقائق کی تشکیل میں مزید وقت حاصل کرسکے جس سے کہ وہ اس پوزیشن میں آ جائے کہ وہ حتمی بات چیت میں اپنی مرضی مسلط کرسکے۔ دراصل اس حکمت عملی کو دس مزید ذیلی حکمت عملیوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ان کی ذیل میں ترتیب واروضاحت کی جارہی ہے۔ مجموعی طورپراسرائیل کی حکمت عملی تنازعے کے انتظام پرمبنی ہے،تنازعے کے حل پرنہیں اور وہ اپنے مخالفین کو اس حدتک کمزور کرنا چاہتا ہے کہ وہ یہ بات ماننے پر مجبور ہو جائیں کہ مسئلے کا ایک ہی حل ہے جو اسرائیل کے پاس ہے۔
Copyright © 2011-12 www.misgan.org. All Rights Reserved.