ٹیگور کی میری یادیں اور اس کے مترجم فہیم انور سے متعلق احمد سہیل (امریکہ) کی گراں قدر رائے
  

5th March, 2016, 10.00 PM
(مژگان نیوز نیٹ)
جب معروف ماہرلسانیات ،ساختیات و پس ساخیات کے موضوع پر متعدد کتابوں کے مصنف احمد سہیل (امریکہ)کولکاتا آئے تو ان کے اعزاز میں ’’بزم نثار‘‘کالکاتا نے ایک نثری نشست کا اہتمام کیا تھا۔اس بزم کے معتمد جناب اشرف احمد جعفری نے مجھے بھی مدعو کیا تھااور میں شریک بھی ہوا۔ نشست اچھی رہی ان سے کولکاتا کے ارباب ادب نے سوالات بھی کئے تھے ۔جس کے انہوں نے تشفی بخش جوابات دئے تھے۔ان کی گفتگو سے ان کا مطالعہ چھلکتا تھا۔صدارت مشہور ڈرامہ نویس کمال احمداور نظامت اشرف احمد جعفری نے کی تھی ۔وہاں پہلی دفعہ ان سے بالمشافہ ملاقات ہوئی تھی۔فیس بک پر ہم دونوں ایک دوسرے سے پہلے ہی آشنا تھے۔میں نے اپنی ترجمہ شدہ کتاب ’’میری یادیں ‘‘کی ایک کاپی ان کے حوالے کی تھی۔مجھے یہ فکر دامن گیر تھی کہ وہ یہ کتاب اپنے ساتھ کولکاتا سے امریکہ لے بھی جایں گے یا نہیں اور لے جایں گے تو پڑہیں گے یا نہیں لیکن وہ نہ صرف اپنے ساتھ یہ کتاب لے گئے بلکہ اس کا بالاستعیاب مطالعہ بھی کیا اور گراں قدر رائے فیس بک پر اپ لوڈ کر دی نیز مجھے بذریعہ فون اس کی اطلاع بھی دی۔ان کی رائے پر دیگر اہل ادب نے بھی صاد کیا۔میں نے ان کا بطور خاص اور دیگر احباب کا آن لائن شکریہ ادا کر دیا۔یہ تو رہی برقی ذرائع ابلاغ کی بات ۔اب پرنٹ میڈیا کے قارئین کی خاطر بھی ان کی یہ گراں قدر رائے پیش کی جارہی ہے۔(فہیم انور) بنگال میں ’’مصور حیات ‘‘رابندر ناتھ ٹیگور پر کی لکھی ہوئی جیون شریتی خود نوشت سوانح کو اردو بنگلہ کے ادیب ،صحافی اور نترجم فہیم انور نے بنگالی سے اردو میں بڑے سلیقے اور محنت سے منتقل کیا ہے۔ ترجمے کی زبان اور بیان بہت سلیس ہے اور فروف خوانی کا بھی کوئی سقم اس ترجمے میں نہیں پایا جاتا۔اس کتاب کے آخری میں ٹیگور کا خاندانی شجرہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔یہ ترجمہ اردو قارئین کے لئے ٹیگور فہمی میں سوغات سے کسی طور پر کم نہیں۔ شروع سے آخر تک قاری اس کو دلچسپی سے پڑھتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کو ایک ہی نشست میں پڑھ کر مکمل کر لے۔فہیم انور نے ’’عرض مترجم ‘‘کے عنوان سے اظہاریہ بھی لکھا ہے۔جس میں تراجم کے مسائل اور م،شکلات پر بھی نظر ڈالی ہے۔یہ کتاب دوسو بارہ۔212صفحات پر محیط ہے اور اس ترجمے کو پینتالیس ابواب۔45میں منقسم کیا گیا ہے۔(احمد سہیل ۔امریکہ) 5th March, 2016, 10.00 PM
(مژگان نیوز نیٹ)
Copyright © 2014-15 www.misgan.org. All Rights Reserved.